ابنا: دیالہ سے العالم ٹی وی چینل کے نامہ نگار نے رپورٹ دی ہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز نے اس صوبے میں داعش کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے جس میں بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک اور متعدد دیگر کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود ضبط کئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ان کارروائیوں میں دہشت گردوں کے کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں اور اسی طرح سعودی عرب کی کئی نمبر پلیٹیں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے برآمد ہوئی ہیں۔
دیالہ میں فوجی کارروائی کے دوران، اس علاقے کے بہت سے قبیلوں نے بھی فوج کا بھرپور ساتھ دیا۔ اس وقت فوج، قبیلوں اور رضاکاروں کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے کنٹرول والے علاقوں پر مسلسل کارروائی کر رہی ہے اور دہشت گرد ان علاقوں سے فرار ہو رہے ہیں۔
عراقی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بہت سے دہشت گرد، زنانہ لباس پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
.....
/169